کوئٹہ : ساتویں محرم کے جلوس کے تمام روٹ سیل کر دیئے گئے

Procession Route Cell

Procession Route Cell

کوئٹہ (جیوڈیسک) ساتویں کے جلوس کے تمام روٹ کو سیل کردیا گیا۔ موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی۔ جلوس بعد از نماز برآمد ہوگا۔

کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج بعد از نماز ظہر امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ سے برآمد ہوگا جو آرٹس سکول ، آرچر روڈ لیاقت بازار اور پرنس رو ڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزاء پر اختتام پذیر ہوگا ، جس کے لئے تمام روٹ پر دکانیں سیل جبکہ سڑکوں اور رابطہ گلیوں کو قناتیں لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

جلوس کے روٹ پر 3 ہزار سے زائد پولیس ، بی سی ، اور ایف کی نفری تعینات ہوگی اور جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔ انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت آج سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔