کوئٹہ: پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

Pakistan Iran Border Commision

Pakistan Iran Border Commision

کوئٹہ (جیوڈیسک) پاکستان ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا اجلاس آج کوئٹہ میں شروع ہو رہا ہے، اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 19 واں اجلاس دو روز تک جاری رہے گا۔ ایرانی وفد کوئٹہ پہنچ چکا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان کریں گے۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ بلوچستان ،ایرانی سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے 5 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز،ایف سی اور انسداد منشیات کے حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سرحد پر غیرقانونی آمد و رفت اور قیدیوں کے تبادلوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔