کوئٹہ: مظاہرین کا گوال منڈی تھانے پر پتھراؤ، 7 افراد گرفتار

Quetta Police

Quetta Police

کوئٹہ (جیوڈیسک) میکانگی روڈ پر سماجی تنظیم کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران گوالمنڈی تھانے پر پتھراو کر دیا۔ پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق میکانگی روڈ پر سما جی تنظیم کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پولیس اہل کار مذکرات کرنے گئے تو انہوں نے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کی اور تھا نے میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے پتھراؤ کر دیا۔

اس دوران پولیس نے مزید نفری طلب کرلی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائر نگ کی۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔