کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ،سانحات کا تسلسل لمحہ فکریہ ہے ، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور61 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ سانحات کا تسلسل اور لمحہ فکریہ ہے۔

پاک چین راہداری معاہدوں کے بعد منصوبہ بندی کے تحت دشمن قوتیں بلوچستان کو نشانہ بنارہی ہیں ، کوئٹہ کے مذموم واقعے میں بھارت ملوث ہے ،دہشتگردی کا ناسور پاکستان کیلئے بڑا خطرہ ہے ، دہشتگرد عناصر کا گھیرا تنگ کرکے نشان عبرت بنایاجائے۔

منگل کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ کہاکہ حکمرانوں کو اب ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ،دو ماہ قبل وکلاء پر حملہ اور بم دھماکوں میں 73 قیمتی جانیں گئی اور آج پھر دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا اور 62 قیمتی جانیں گئیں ، حکومت کو اب ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ہائی الرٹ سیکورٹی کے باوجود دہشتگرد مذموم کاروائیوں میں کیسے کامیاب ہوتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ،ہمیں اپنے دشمن کا تعین کرنے کی ضرورت ہے ہر واقعے کے بعد مخصوص تنظیموں کی جانب سے اعترافی بیانات کو لیکر تحقیقات کارخ موڑاجاتاہے جس کا بھرپور فائدہ اصل دشمن اٹھانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ سانحات کا تسلسل اور لمحہ فکریہ ہے، خدار ار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم متحدہوجائے کب تک ہم دشمنوں کے ہاتھوں اپنے پیاروں کے لاشے اٹھاتے رہیں گے ،پاک چین راہداری کے بعد منصوبے کے تحت دشمن قوتیں بلوچستان کو نشانہ بنارہی ہیں دہشگردی کے واقعات میں بھارت ور دیگر پڑوسی ممالک ملوث ہیں جو پاکستان میں کبھی ترقی واستحکام نہیں دیکھنا چاہتے، انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا المیہ ہمارا یہ ہے کہ ہم فوٹو سیشن اور بیان باز،ی مذمت اور قراردادیں پاس کرکے اقدامات پر توجہ نہیں دیتے۔