کوئٹہ : اسمنگلی روڈ پر سرچ آپریشن، 24 مشتبہ افغان باشندے زیر حراست

FC Soldiers

FC Soldiers

کوئٹہ (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق اسمنگلی روڈ اور گردونواح میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 24 متشبہ افراد کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے 2 پسٹل، شارٹ گن اور اشتعال انگیز مواد سمیت افغانی کارڈ اور پاسپورٹ بھی برآمد کئے گئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق تمام افراد کو مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔