کوئٹہ : کمرے میں گیس بھر جانے سے خاتون جاں بحق ہو گئی

Gas Leakage

Gas Leakage

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں گھر کے کمرے میں گیس بھرنے سے بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق میکانگی روڈ کے رہائشی نصیر احمد کے گھر کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹنے سے بیوی پلوشہ جان بحق جبکہ شوہر نصیر احمد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میاں بیوی سردی سے بچاو کے لیے کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سو گئے تھے جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔