کوئٹہ : سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

Police Mobile Fire

Police Mobile Fire

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب منیر مینگل روڈ پیش آیا، جہاں پولیس کی موبائل ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقے میں قائم ناکہ جات پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔