کوئٹہ: بیٹے نے باپ کو قتل کر کے خود کشی کر لی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں معمولی تکرار پر بیٹے نے باپ کو قتل کر کے خود کشی کر لی ۔
پولیس کے مطابق کلی سرداں میں کریم نامی نوجوان نے گھر میں معمولی تنازعے پر اپنے والد وہاب پر فائرنگ کر دی جس سے گولی ان کے سر پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ والد کو قتل کرنے کے بعد بیٹے نے فائرنگ کر کے خود بھی خود کشی کر لی ۔ بعد ازاں لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ابتدائی رپورٹ کے بعد دونوں لاشیں ورثہ کے حوالے کی جائیں گی پولیس کے مطابق گھر کے دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے اور واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔