کوئٹہ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سول ہسپتال کوئٹہ کے گیٹ پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر اعلی نے ایک بیان میں کہا سول ہسپتال کوئٹہ میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے ظالموں کا اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے بزدلوں کوہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔

بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے اور ان کے سہولت کار عبرتناک انجام کو پہنچیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے ظالموں کا اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے پوری دنیا کیلئے قابل نفرت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے بزدلوں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور ان درندوں کو اپنے سفاکانہ فعل کی سزا ضرور ملے گی۔