کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

کوئٹہ (جیوڈیسک) حساس ادارے نے سریاب اور کیچی بیگ میں کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کوئٹہ میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پرسریاب اور کیچی بیگ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ ہی میں کارروائی کے دوران چند دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے 6 کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔