کوئٹہ: دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

QUETTA Railway Track

QUETTA Railway Track

کوئٹہ (جیوڈیسک) سریاب روڈ ڈگری کالج کے عقب میں ریلوے ٹریک کو دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑا دیا۔ جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا پے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔