سانحہ کوئٹہ رپورٹ، بلاول کا حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ کر دیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ رپورٹ کے بعد حکومت کے پاس ایک دن بھی اقتدار میں رہنے کا جواز نہیں،عدالتی کمیشن حکومت کے خلاف مزید ایک ثبوت کی شکل میں آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب تک ہمارے چار مطالبات پر عملدرآمد کر دینا چاہئے تھا، ناکام لیگ نوٹس لے اور سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔