کوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Bodies

Bodies

کوئٹہ (جیوڈیسک) سریاب کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی سردہ میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جب کہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں شناخت کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔