کوئٹہ، زیارت اور قلات میں شدید سردی، پانی جم گیا

Cold Weather

Cold Weather

گلگت (جیوڈیسک) گلگت اور گرد و نواح میں خون جما دینے والی سردی سے آبشاریں اور جھیلیں بھی جم گئیں۔ گیس اور لکڑی کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔

معمولات زندگی منجمد ہونے لگے ، بچوں نے جمی ہوئے جھیل پر ہی رنگ جما لیا۔ گلگت بلتستان خون جما دینے والی سردی کی لپیٹ میں ہے۔ برفاب ہوائوں نے ہر چیز کو منجمد کرکے رکھ دیا ہے۔

پارہ منفی آٹھ سے منفی بارہ تک گرا تو جھیلیں اور آبشاروں کا پانی بھی جم گیا۔ جمے ہوئے تالاب پر بچوں نے اپنا رنگ جمالیا اور سردی کی شدت سے بے پروا لگے کرنے تفریح اور ڈانس۔ سردی کی شدید لہر کے بعد اونی لباس اور گرم ملبوسات کی طلب بڑھ گئی ہے۔

شدید ترین سردی کی وجہ سے مارکیٹوں اور بازاروں میں شہری آگ جلا کر سردی کے اثرات کو کم کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ سردی بڑھتے ہی گیس اور لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ گلگت میں شدید سردی اور ناکافی سہولیات نے شہریوں کے معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔