قرآن کریم کتاب حکمت اور سراپا رشد و ہدایت ہے، محمد زبیر صدیقی

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ اچھا عمل اور اچھا اخلاق انسان کے کردار کو واضح کرتا ہے، طلبہ اور نوجوانوں کے لئے مختلف مذہبی و دینی سرگرمیاں منعقد کرنے سے ان کے لئے تربیت کا ماحول فراہم ہوتا ہے۔

آج کل مذہبی ثقافت کے نام پر جو کثافت دکھائی جا رہی ہے اس کا قرآن و سنت سے کوئی تعلق نہیں ہے، رمضان شو میں غیر مذہبی عناصر اور اینکر پرسن کو پیچیدہ اسلامی مسائل پر گفتگو کرنے کی کھلم کھلا اجازت ہوتی ہے، یہ لوگ قرآن و سنت کی باریکیاں اور فقے کے اصولوں سے نابلد ہوتے ہیں، نتیجہ عوام کی کثیر تعداد غلط کو صحیح سمجھنے لگتی ہے۔

مسجد و مدارس کی قدامات اور لبرلزم و سیکولرزم کے عناصر کو ملانے سے درمیان کا راستہ نہیں نکلے بلکہ تباہی کا راستہ نکلے گا، انجمن طلبہ اسلام لیاقت آباد ٹائون کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ قرآن کریم کتاب حکمت اور سراپا رشد و ہدایت ہے۔

قرآن کریم میں اللہ عزوجل نے کڑوروں سال کی تاریخ اور بنی نوع انسان کی تخلیق کے ساتھ ساتھ کائنات میں موجود تمام اشیاء کا علم قرآن مجید میں محفوظ کردیا ہے، اگر انسانیت آج بھی قرآن کی طرف لوٹ آئے اور فکر قرآن و سنت کو اپنالے تو دنیا میں دیر پا امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے،اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن درس انقلاب ہے جو زندگی کے ہر گوشے اور ہر شعبے میں انقلاب برپا کردیتا ہے۔

انقلاب سیرت و کردار سے معاشرے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جا سکتی ہے اور یہ ممکن ہے، معاشرہ اصلاح چاہتا ہے مگر اصلاح کرنے والے منظر پر نظر نہیں آتے ہیں، دریں اثناء لیاقت ٹائون کے جنرل سیکرٹری محمد عزیر ہزاروی نے اقصی مسجد لیاقت آباد میں درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو عروج قرآن و سنت میں پوشیدہ ہے۔

امت کو قرآن کی تعلیمات کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا، سیکرٹری اطلاعات لیاقت آباد ٹائون کے مطابق لیاقت آباد بی ون ایریاکی مسجد اقصیٰ میں ستائیس دن تک روزانہ تراویح کے بعد جنرل سیکرٹری لیاقت آباد ٹائون محمد عزیر ہزاروی قر آن پاک کا خلاصہ بیان کرینگے۔

اس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد نے تنظیمی اجلاس میں شرکت کی۔