فیصل آباد کی خبریں 5/10/2016

Takmeel Quran Nazim

Takmeel Quran Nazim

فیصل آباد: قرآن پاک کے قاری اور حفاظ بننا بہت اچھا اقدام ہے مگر قرآن پاک کو عملی زندگی میں ڈالنے میں انسان کی بقاء ہے۔ آج پوری دنیا میں مسلم امہ کے زوال کی وجہ قرآن پاک اور سیرت محمدیۖ پر عمل نہ کرنے سے ہے۔ مسلم امہ کے تمام مسائل کا حل قرآن پاک میں مضمر ہے مگر انسان کے قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنا اشد ضروری ہے۔ مسلم امہ کو فرقہ واریت کے جال سے نکلنا ہو گا۔ سعودی عرب اور ایران کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔ مسلم ممالک کو امریکہ اور روس کی بجائے اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔ مسلم ممالک میں جاری خانہ جنگی میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر عبدالقوی بغدادی نے جامعہ مسجد فاروقیہ نوشاہیہ ناظم آباد میں حفاظ کرام کے تکمیل قرآن کی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی قاری امجد رسول آصف’ قاری سعد انیس’ قاری حسن عطاری حاجی محمد مدثر ودیگر بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی قاری امجد رسول نے کہا کہ قرآن پاک کا عملی نمونہ بننا ہو گا۔ ہم نے صرف قرآن پاک کو دم اور مُردوں پر پڑھنے کے لیے رکھ لیا ہے۔ ہمیں قرآن پاک کواپنی زندگیوںکاحصہ بنانے کی اشدضرورت ہے اس کوروزانہ کی بنیاد پر سمجھ کر پڑھنا ہم سب پر لازم اور جب تک ہمارا تعلق قرآن سے رہے گا ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب رہیں گے۔ قاری سعد انیس کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کونصاب کا لازمی حصہ بنانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ بہت جلد اس پر عمل بھی کیاجائے گا، قرآن مجید انسانوں کیلئے کامیابی کانسخہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری سابق صدر انجمن تاجران صدر فیصل آباد میاں ظفر اقبال نے کہا ہے کہ تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے انڈیا کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کسی بھول میں نہ رہے پاکستانی قوم دشمن سے مقابلہ کے لئے یکجا ہے کسی کو پاکستان پر میلی نگاہ نہیں ڈالنے دیں گے بھارتی جارحیت علاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے کشمیر میں ظلم و بربریت اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر حکومت پاکستان اپنا سفیر انڈیا سے فوری واپس بلائے نہتے اور معصوم شہریوں پر مسلسل فائرنگ اور آبادیوں کو نشانہ بنا کر بھارت کھلی دہشت گردی کر رہا ہے سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹ انڈین کو لے ڈوبے گا بھارت کسی بھول میں رہے پاکستانی قوم ‘ فوج ‘ حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اگر انڈیا آئندہ ایسی حرکتوں سے باز نہ آیا تو پھر ہم اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اس کی تمام ذیلی تنظیموں سے وابستہ لاکھوں افراد مودی سرکار کا مقابلہ کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما و صدر منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل نے کہا ہے کہ عسکری وقومی قیادت نے ایک پیج پر کھڑ ے ہو کر جس طرح بھارت کو للکارا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی بلا شبہ میاں نواز شریف نے دو بہتر ین لیڈ ر ہونے کا ثبوت دیا ہے تا ہم انہوں نے شیخ رشید کو اے پی سی میںزبلاکر پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے کیونکہ جس قسم کے یہ الفاظ استعمال کر کے بازاری زبان بول رہا وہ کسی لیڈر کے شایان شان نہیں ویسے بھی حکومت نے اے پی سی میں لیڈران کو بلایا تھا مسخروں کو نہیں ، انہوں نے کہا کہ نتھیا گلی میں گھومنے پھرنے اور سلیفیاں لینے کے اور بھی کئی مواقع موجود تھے کیاں اچھا ہوتا جو عمران خان خود اے پی سی میں شرکت کر تے اور بھارت کو یہ پیغام دیتے کہ ملکی وحدت کیلئے ہم سب ایک ہیں اور ہم میں کوئی اختلاف نہیں ، حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا کہ سرجیکل سڑائیک کا ڈرامہ خواب ہونے کے بعد بھارت اب پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو چکا ہے ، اب اگر اس نے کوئی گندی حرکت کی تو اس کا جواب صرف پاک فوج یا حکومت پاکستان نہیں دے گی بلکہ عالمی برادرمیں اس معاملے پر پاکستان کے شانہ بشانہ ہو گی کیونکہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کو انتہائی موثر طریقے سے ا ٹھایاہے اور امید ہے کہ یہ مسئلہ اسی دور حکومت میںحل ہو جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zulfiqar Ahmad

Zulfiqar Ahmad

فیصل آباد: متوقع سٹی میئرذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے بارے قیادت بالخصوص خادم اعلیٰ نے کسی کو کوئی گرین سگنل نہیں دیا تاہم پارٹی پالیسی کے مطابق ٹکٹ کا سب سے زیادہ حقدار میں ہوں کیونکہ میرا کوئی بھائی یاقریبی رشتہ دار رکن پارلیمنٹ نہیں اس کے علاوہ میری 5 سال تک بطور نائب ناظم جناح ٹائون کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے’ میں نے ہمیشہ بلاامتیاز عوام کی خدمت کی اور لوگوں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر انہیں حل کرایا ‘ جناح ٹائون کا علاقہ آج بھی سب کے سامنے ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم خاندانی مسلم لیگی ہیں اور جب سے مسلم لیگ (ن) معرض وجود میں آئی ہم اس کے ساتھ ہیں اورمرتے دم تک اس کا ساتھ نبھائیں گے ‘ بطور مسلم لیگی ورکر میں نے پانچ سال تک ایک ٹائون میں اس قسم کے اقدام کئے کہ پارٹی کو اس پر فخر ہے اگر قیادت میری خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹی میئر کا ٹکٹ جاری کرتی ہے تو انشاء اللہ میں پارٹی کے لیے نیک نامی کاباعث ہوں گا اور قیادت مجھ پر ہمیشہ فخر کرے گی’ ذوالفقار احمدشیخ نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر مشرف کے دوراقتدار میں اس کے دم چھلہ بنے تھے وہ آج (ن) لیگ کے مامے اورچاچے بن کر پرانے چہرے پر نیا نقاب چڑھا کر میدان میں آئے ہیں مگرقیادت انہیں کسی صورت بھی اتنی اہم ذمہ داری نہیں سونپ سکتی کیونکہ معمولی سے کوتاہی پر طوطا اڑ جاتا ہے اس لیے اسے طوطا چشم کہا جاتا ہے۔