قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس II میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد

Jamaat-e-Islami

Jamaat-e-Islami

کراچی مارچ (پ ر) قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس II، فیڈرل بی ایریا میں سالانہ تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا کہ اس فتنہ کے دور میں جہاں نیکی اور بھلائی شازو نادر ہی کہی نظر آتی ہے اس دور میں قرآن و سنت کی دعوت کو عام کرنے میں یہ ادارہ جس طرح اپنا کردار ادا کر رہا ہے وہ باعث تحسین ہے۔

انہوں نے اس موقع پر تمام اساتذہ کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ جس طرح اس دنیا میں اسناد آپ کامیاب طالبات میں تقسیم کی جا رہی ہیں اسی طرح اللہ سے دعا ہے کہ روز آخرت میں بھی اسناد آپ کے دائیں ہاتھ میں دی جائیں۔

بعد ازاں جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ناظمہ ثمینہ قمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برائی جتنا بڑا تناور درخت بن چکی ہے ہر ماں فکر مند ہے کہ وہ کس طرح اپنی اولاد کو نیکی کی راہ پر ڈال سکے، اس صورت حال میں یہ ادارہ بہترین کردار ادا کر رہا ہے، آخر میں ڈائریکٹر قرآن انسٹیٹیوٹ پاکستان طلعت صدیقی نے کامیاب طالبات میں اسناد تقسیم کئے۔ تقریب میں جنریشن اسکول کی معلمہ ڈاکٹر رضیہ زاہد بھی موجود تھیں۔