کروڑ لعل عیسن کی خبریں 21/7/2015

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کے ذکر کو بلند کیا۔ قرآن میں فرمایا کہ ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کیا۔ اور بلند رہے گا۔ چاہے میلاد ہو یا معراج ، سیرت ہو یا صورت، آپۖ کے حسن جمال ہو یا اصحاب و آل کا ذکر۔ جس طرح یہ ذکر بلند ہے اسی طرح ذکر کرنے والوں کا نام بھی بلند رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر قاری محمد اشفاق سعیدی اور ضلعی سرپرست مفتی احمد رضا اعظمی نے گزشتہ روز بستی منجوٹھہ میں میلاد النبی کے ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ کی صدارت پیر آف چھتر شریف سید محمد غوث شاہ گیلانی ضلعی صدر جماعت اہل سنت جماعت اہل سنت نے کی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اہل سنت امن پسند ، صلح جو اور اتحاد امت کی داعی جماعت ہے۔ پاکستان بنانے کا سہرا بھی اکابرین کے سر ہے۔ حضور کا میلاد ہمارے ایمان کا جزو ہے۔ ہمارے جلسوں جلوسوں کا مقصد سرکار کی محبت ، نسبت اور الفت کا پیغام عام کرنا ہے۔ انہوں نے جلسہ کے منتظمین ، سامعین ، حاضرین سمیت انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جلسہ کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے میں معاونت کی۔ اللہ تعالیٰ انہیں اجر و ثواب سے نوازے۔ جلسہ میں سید غلام مصطفی شاہ کاظمی ، سید غلام اصغر شاہ ، پیر قمر الزمان قریشی ، سردار ذاوالفقار علی خان اور بانی جلسہ حافظ محمد اصغر ، ملک محمد اکرم سواگ ، حافظ محمد رفیق ، حافظ عبدالغفور سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ عید میلاد النبی کے جلسہ کی منظوری حافظ محمد اصغر نے حاصل کی تھی لیکن گزشتہ روز ایک نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر قابل اعتراض اعلان کے بعد دوسرے مسلک کے افراد نے جلسہ کو رکوانے کیلئے تھانہ کروڑ میں درخواست دے دی اور 40 سے 50 نوجوان تھانہ کروڑ پہنچ گئے اور کہا کہ ہم جلسہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے جس پر رات 12 بجے ڈی ایس پی کروڑ اور ایس ایچ او نے فریقین کو کہا کہ جلسہ کی منظوری حاصل کی گئی ہے لہٰذا جلسہ ہوگا۔ آپ لوگ رکاوٹیں پیدا نہ کریں۔ آپ کی درخواست پر تفتیش کی جائے گی۔ اگر ثابت ہو گیا تو اس شخص کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ لیکن اس کے باوجود دوسرے مسلک کے افراد نے جلسہ کے روز جلسہ گاہ کے راستوں میں ٹیوب ویل چلا کر پانی لگا دیا اور درختوں کی چھڑیوں اور لکڑیوں سے راستے بند کر دئیے۔ پولیس تھانہ کروڑ کی تین گاڑیاں معہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچی۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر جماعت اہل سنت کے قائدین اور قاری کفایت اللہ موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد جلسہ کی کاروائی شروع کر دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن کے علاقوں بیٹ مونگڑ ، کھائی ، داد شاہ ، واڑہ سیہڑا ، ڈپی مکوڑی ، راکھواں ، شینیہ والا ، بصیرہ ، کچی بہار شاہ میں سیلاب نے تباہی پھیلا دی۔ گنا کپاس مونگی کی فصلات ، مال مویشی اور بھوسے کے ڈھیر پانی میں بہہ گئے۔ کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔ مقامی انتظامیہ بر وقت امدادی کاروائیوں میں مصروف۔ تاہم ناکافی کاروائیوں کی وجہ سے لوگوں میں کے نقصانات میں اضافہ ہونے کا خدشہ۔ سابق صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پسماند علاقوں کے غریب عوام کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے منظور کروایا جانے والا دریائے سندھ کے مقام بیٹ مونگڑ پر سپر بند کی تعمیر فی الفور کی جائے تا کہ زمینی کٹائو سے ہونے والے نقصانات سے علاقہ کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Qari Mohammad Ashfaq

Qari Mohammad Ashfaq