قرآن خوانی برائے ایصال ثواب

Syed Ghazanfar Ali Shah

Syed Ghazanfar Ali Shah

ویانا (اکرم باجوہ) ادارةالمصطفٰی سنٹر ویانا کے صدر اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی والدہ ماجدہ اور بھابھی صاحبہ گذشتہ دنوں ایک ہی دن پاکستان میں رضائے الہٰی سے انتقال فرما گئیں تھیں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے رسم چہلم کے سلسلہ میں قرآن خوانی اور زکر نعت محفل کا انعقاد حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے اپنی مذہبی درس گاہ ادارةالمصطفٰی سنٹر ویانا 5 اگست بروز ہفتہ بعداز نماز عصر کیا جائے گا۔

حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے تمام پاکستانی کمیونٹی سے استدا کی جاتی ہے کہ مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور زکرنعت محفل اوراجتمائی دعا میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔اجتمائی دعائیہ کلمات کے احتتام پر حاضرین کے لیے طعام کا بھی انتظام ہو گا۔
منجانب۔( حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ صدرادارةالمصطفٰی سنٹر ویانا)