قرة العین میمن کی ہدایت پر شب برات کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات مکمل کر لئے گئے

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شب برات کے موقع پر شاہ فیصل زون کے تحت قبرستانوں اور عبادت گاہوں سمیت علاقائی سطح پر تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے قبرستانوں میں خار دار جھاڑیوں کی کٹائی ،صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ شاہ فیصل زون میں قائم عظیم پورہ،کالونی گیٹ اور جامعہ ملیہ قبرستان پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے اسٹینڈ بائی جرنیٹرز نصب اور عوامی رہنمائی کے لئے قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ قائم کردیئے گئے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ شب برات پر قبرستانوں اور علاقائی سطح پر عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے قبرستانوں اور عبادت گاہوں کے اطراف جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے حوالے سے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت شب برات پر اپنے پیاروں کے قبروں پر آنے والے زائرین کے لئے پانی کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

Quratulain Memon Visit

Quratulain Memon Visit