ربیع الاول کا مبارک مہینہ امت مسلمہ کیلئے خوشی کا باعث ہے۔ چوہدری اختر محمود

Rabiul Awwal

Rabiul Awwal

گجرات : DSP لیگل چوہدری اختر محمود گوندل’ سیٹھ یاسر لطیف صراف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ امت مسلمہ کیلئے خوشی کا باعث ہے آمد مصطفےٰ ۖ سے کائنات میں بہار آ گئی۔ سوکھے درخت سرسبز ہو گئے۔

تمام اہل اسلام کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہو ۔ معاشرہ میں محرومیوں کے شکار افراد نے سکھ کا سانس لیا۔ زمین کا ذرہ ذرہ جگمگا اُٹھا۔ نور والے ۖ کی آمد پر ولادت سے تاریک دل منور ہو گئے۔

جانوں کے دشمن آپس میں بھائی بھائی بن گئے۔ گناہ گاروں کو شافعی محشر مل گیا۔ جنگ و جدل سے دو چار دنیا میں امن و محبت کے چراغ روشن ہو گئے۔ میلاد کی خوشی میں جبرائیل علیہ السلام نے جھنڈے لہرائے۔