جمبر: پیف کے کیو اے ٹی رزلٹ میں رفیق ماڈل سکول جمبر کی نمایاں پوزیشن والدین اور اہل علاقہ کی سکول انتظامیہ کو مبارکباد

Results

Results

جمبر (نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ای وی ایس (EVS) کیواے ٹی(QAT)کے رزلٹ کا اعلان کردیا۔ جمبر کے پیف پارٹنر رفیق ماڈل گرلزایلیمنٹری سکول نے 90% رزلٹ حاصل کرکے ضلع قصور میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔

ضلع قصور میں ای وی ایس پروگرام میں تقریباً 36 کے قریب پرائیویٹ سکولز پیف پارٹنرز کے طور پر کام کررہے ہیں۔جمبر کے سیاسی ،سماجی ،مذہبی اوردیگر معززین نے سکول مالکان شفیق احمد خان، شکیل احمد خان اور عقیل خا ن کو شانداررزلٹ دینے پر مبارکباد دی ۔ یاد رہے پیک امتحانات میں بھی رفیق ماڈل سکول کی بچی نے جماعت پنجم میں علاقہ بھر میں نمایا ں پوزیشن حاصل کی تھی۔