انتہا پسند بی جے پی نے راہول گاندھی کو غدار قرار دے دیا ، پھانسی کا مطالبہ

Rahul Gandhi

Rahul Gandhi

راجستھان (جیوڈیسک) بھارت میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے احتجاج میں شرکت بھی جرم بن گیا۔ انتہا پسند بی جے پی نے کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج میں شریک ہونے پر غدار قرار دے دیا اور ساتھ ہی اسے پھانسی چڑھانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

بھارت میں بی جے پی کی انتہا پسندی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ اب راہول گاندھی کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی مظاہرے میں شرکت پر غدار قرار دے دیا۔ راجستھان سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کیلاش چوہدری کا کہنا ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی مظاہروں میں راہول گاندھی کی شرکت غداری ہے۔

اسے سزا ملنی چاہیئے ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے والے طلبہ کے احتجاج میں کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی بھی شریک ہوئے تھے۔