رافیل نڈال بھارتی اداکارہ دیپکا پڈکون کے حسن کے دیوانے

Deepika Padukone met Rafael Nadal

Deepika Padukone met Rafael Nadal

نیو دہلی (جیوڈیسک) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال ان دنوں انڈین پریمیئر ٹینس لیگ کھیلنے کیلئے نیو دہلی میں موجود ہیں۔

ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا جب دپیکا ان کا میچ دیکھنے کیلئے کورٹ میں پہنچ گئیں۔ ٹینس سٹار نے ان سے ملاقات میں خاصی گرم جوشی دکھائی اور ان سے کافی دیر تک باتیں کرتے رہے۔ دونوں نے اکٹھے تصاویر بھی بنوائیں۔

نڈال نے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ”انتہائی خوبصورت دپیکا کے ساتھ گزرے لمحات“۔