رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

Rafael Nadal

Rafael Nadal

مونٹی کارلو (جیوڈیسک) ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رافیل نڈال اور گائیل مونفلس مد مقابل ہوئے۔

عالمی نمبر پانچ رافیل نڈال نے پہلا سیٹ سات پانچ کے سکور سے جیتا۔ گائیل مونفلس نے دوسرے سیٹ میں سات پانچ سے کامیابی سمیٹ کر مقابلہ برابر کر دیا۔

رافیل نڈال نے فیصلہ کن سیٹ میں فرنچ حریف کو چھ صفر سے مات دے کر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔