رفیع خاور ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

Rafi Khawar

Rafi Khawar

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری پراپنے منفرد انداز سے راج کرنے والے معروف اداکار رفیع خاورالمعروف ننھا کی 29 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

اداکار ننھا نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز 1966 میں فلم ’’وطن کا سپاہی‘‘ سے کیا لیکن انہیں اصل شہرت 1975 میں فلم ’’ نوکر ‘‘ سے ملی ۔ فلم ‘’سالا صاحب ‘‘ نے لاہور میں مسلسل 300 ہفتے تک زیر نمائش رہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ننھا کی اداکارعلی اعجاز کے ساتھ جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا۔ مرحوم ننھا نے اپنے دور کی تمام اداکاراؤں کے ساتھ کردار نبھائے لیکن ان کی اداکارہ نازلی کے ساتھ جوڑی کو زیادہ پسند کیا گیا۔ ننھا کی مزاحیہ اداکاری نے ٹی وی ڈرامہ ’’الف نون ‘‘ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اداکار ننھا 1986 میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء آج تک پر نہیں ہوسکا۔ننھا کی برسی کے موقع پر ان کے پرستاروں کی بڑی تعداد ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کررہی ہے۔