راحت فتح علی خان گوگل کے مہمان بن گئے

Rahat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان دنیا کے سب سے مقبول اور بڑے سرچ انجن ’گوگل‘ پر مداحوں سے براہِ راست بات کرنے والے پہلے پاکستانی گلوکار بن گئے۔

سروں کے شہنشاہ نے سننے والوں کے دل موہ لیے، شائقین کے لیے جلد قوالی کا البم ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

گلوکار راحت فتح علی خان وہ پہلے پاکستانی گلوکارہیں جنہیں فینز سے براہ راست بات کرنے کے لیے گوگل کے امریکا میں واقع ہیڈآفس مدعوکیا گیا۔

اس نشست کا موضوع صوفی میوزک ہیرٹیج تھا، اس موقع پر راحت فتح علی خان نے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور مداحوں کو لائیو پرفارمنس سے محظوظ بھی کیا۔

ٹاکس ایٹ گوگل پر استاد راحت فتح علی خان کی گفتگو اور ملاقات تقریباً ایک گھنٹے جاری رہی۔