راحیل شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Raheel Sharif

Raheel Sharif

ارمچی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین کے شہر ارمچی پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران چین کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فینگ سے ملاقات کی جس میں دونوں مسلح افواج کے باہمی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی طویل المیعاد اور کثیرالجہتی سیکیورٹی پربات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے سنکیانگ میں سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات مین پاک چین دو طرفہ تعلقات اور سی پیک سمیت خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔