جنرل راحیل شریف کی ملازمت میں توسیع ضرور ہو گی۔ این جی پی ایف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ میرٹ کے مطابق کرنے کے حکومتی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے چیف عمران چنگیزی ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ‘ فیصل خان ‘ عقیلہ غوری اور ایم آر پی سربراہ امیرپٹی نے کہا ہے کہ چونکہ قوم جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہشمند ہے اسلئے وفاقی زیرداخلہ کے میرٹ پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کابیان قوم کیلئے حوصلہ افزاہے۔

کیونکہ قوم یہ جانتی ہے کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے ملک و قوم کو دہشتگردی کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے بیمثال و لازوال قربانیاں دیکر نہ صرف عوام کو امن و تحفظ فراہم کیا ہے۔

بلکہ ملک وقوم کا مستقبل محفوظ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے اسلئے میرٹ پر فیصلہ کیا جائے تو جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں آپریشن ضرف عضب کی مکمل کامیابی اور پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کیلئے توسیع یقینی ہے۔