رحیم یار خان : دو گروپوں میں تصادم، 20 افراد زخمی

Police

Police

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان کے علاقے جمال الدین والی روڈ پر دو گروپوں میں تصادم سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی صادق آباد علی رضا شاہ کے مطابق جمال الدین والی روڈ پر پرانی دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

ایک دوسرے پر بندوق کے وار سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا جبکہ معمولی نوعیت کے زخمی افراد کو جمال الدین والی روڈ بنیادی صحت کے مرکز منتقل کردیا گیا۔