رحیم یار خان : روٹری کلب ممبران کا مطالعاتی دورہ

Awareness and Study Tour of Rotary Members

Awareness and Study Tour of Rotary Members

رحیم یار خان : علم، ہنر، ذہنی وسعت وسماجی تعلقات میں اضافہ کیلئے مطالعاتی دورہ کرنا لازمی ہیں۔ صنعتی، زرعی اور تجارتی ادارے ملکی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار روٹری اسسٹنٹ گورنر ممتاز بیگ نے چک عباس میں جدید سہولتوں سے قائم ہونے والے کنٹرول شیڈ میں کلب ممبران کے مطالعاتی دورہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے چکس سے چکن بننے کے تمام مراحل میں حفظان صحت کے اصولوںکی مکمل پاسداری اور دیگر امور پر معلومات حاصل کیں ۔صدر کلب سمیع احمد خان ، چوہدری ریاض نے بتایا کہ کلب ممبران اور سول سوسائٹی کے ہمراہ بہت جلد مختلف قسم کے دیگر سرکاری وپرائیویٹ اداروں کے بھی مطالعاتی دورے بھی کئے جائیں گے۔

کنٹرول شیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر میجر (ر) ضیاء احمد خان نے بتایا روٹری کلب ممبران دنیا بھر میں فلاحی منصوبوں پر عملی طور پر کام کر رہے ہیں اور ان کی خدمات ہر شعبہ میں قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر کلب ممبران سکندر علی چوہدری، مدثر سہیل، رانا عبدالجبار، آسف سعید، شہزاد مہاندرہ، نذیر احمد لاڑ،جان محمد وارثی،چوہدری ریاض، عمیر عزیز، ضیغم علی،مبشر نذیر لاڑ،محسن حفیظ ، عمران اشرف ، چوہدری منظوراحمد،سول سوسائٹی ،علاقہ معززین کے علاوہ خصوصی طور پر مریم خان ، علینہ، مہد اور معیذاحمد خان موجود تھے۔

نوٹ: تقریب میں روٹری کلب ممبران کا مطالعاتی دورہ کے موقع پر اسستنٹ گورنر ممتاز بیگ ، صدر سمیع احمد خان اورمینیجنگ ڈائریکٹر میجر (ر) ضیاء احمد خان کے ہمراہ گروپ فوٹو ہمراہ ہے۔

محمد ممتاز بیگ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com