بارش: جڑواں شہروں میں فلائٹ آپریشن مفلوج، 17 پروازیں منسوخ، ہزاروں مسافر پریشان

Flights Canceled

Flights Canceled

اسلام آباد (جیوڈیسک) جڑواں شہروں میں شدید بارش سے حد نظر انتہائی کم ہو گئی۔ بینظیر ایئر پورٹ سے پروازوں کا نظام درہم برہم۔ 17 فلائٹس منسوخ، 12 تاخیر کا شکار، مسافر خوار۔ اسلام آباد سے اندرون ملک جانے والی 8 جبکہ ایک بین الاقوامی پرواز منسوخ کر دی گئی۔

ان میں پی کے 605 گلگت، پی کے 451 سکردو، پی کے 660 چترال، پی کے 363 کوئٹہ، پی کے 689 ژوب جبکہ پی کے 373 اور پی اے 201 کراچی جا رہی تھیں۔ خراب موسم کے باعث اسلام آباد آنے والی 8 پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔

لوکل فلائٹس میں سے پی کے 380 ملتان سے، پی کے 606 گلگت، پی کے 200 کراچی، پی کے 608 گلگت، پی کے 452 سکردو، پی کے 661 چترال اور پی کے 688 ملتان سے آ رہی تھی۔ مسقط سے آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 347 بھی منسوخ کی گئی ہے۔