بارش سے فصل تباہ، قرض میں دبے بھارتی کسان نے دو بیٹے فروخت کر دیے

Indian Farmer

Indian Farmer

موہن پورہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست میں مدھیہ پردیش کے گائوں موہن پورہ میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے فصل تباہ ہونے پر کسان فاقوں پر مجبور ہو گیا۔

اس نے معاشی مسائل سے نمٹنے اور قرضے کی ادائیگی کے لئے اپنے 2 بیٹوں کو چرواہے کے ہاتھ 35000 میں فروخت کر دیا۔ شرط کے تحت چرواہا سنگھ کے بیٹوں سے ایک سال تک مشقت لے گا۔