متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کا رین ایمرجنسی انتظامات فعال کرنے کا اعلان

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی میں رین ایمرجنسی انتظامات فعال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ اور شکایتی مراکز فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی سطح پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام ہر صورت میں یقینی بنا ئی جائے تمام محکمے ضلع کورنگی میں دوران برسات عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور صفائی و ستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے ھوالے انتظامات کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ شاہ فیصل،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی انتظامات کے حوالے سے زونز کے تحت جاری انتظامات سمیت علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر زونز کے تمام محکماجاتی سربراہان بھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے جاری اقدامات کو تیز اور ندی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے۔

بعد ازاں ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے صفائی وستھرائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سنیٹریشن بلدیہ کورنگی کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم گوٹھوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کو درست کرنے کے لئے خصوصی مہم چلا کر گوٹھوں کے مکینوں کو مستقل بنیادوں پر علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنائی جائے۔