بارش کے ذریعے ڈرپ ایرگشن

Rain

Rain

تحریر : شکیل مومند
مہمند ایجنسی کے ابادی کی خوراک کی ضروریات کے پیش نظر محکمہ زراعت علاقے میں پانی کے کم دستیابی کے مطابق نت نئی تجربے اور مشورے کے علاوہ تخم اور کھاد بروقت زمیندار کو پہنچانے کے کوشش کر رہے ہیں۔ تو ساتھ زمینداروں کو ملک کے زرعی تحقیقاتی اداروں کو مطالعاتی دورے دی جاتی ہے جن میں گزشتہ سال زمینداروں کو مطالعاتی دورہ زرعی بارانی تحقیقاتی ادارہ چکوال دیا گیا جس میں مہمند ایجنسی کے زمینداروں کو بارش کے ذریعے واک ان ٹنل میں بے موسمی سبزیوںاور پھلدار پودوں کو پانی کے رسائی کے طریقے تھیوری اور پریکٹیکل بتائی گئے۔

پہلے مرحلے میں زمینداروں کو تھیوری باتصویر بارش کے ذریعے سبزیوں اور پودوں کوڈرپ ایرگشن کا طریقہ بتایا گیا۔اس طریقہ میں چھت کے تمام بارش سے حاصل ہونے والے پانی کو چار انچ پلاسٹک کے پائپ کے ذریعے زمین سے دو فٹ اونچائی پر رکھے بڑے پلاسٹک کی ٹینکی کو پہنچائی گئی تھی جبکہ ٹینکی سے اضافہ ہونے والے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے زمینی واٹر ٹینکی بنائی گئے تھے کہ اس زمینی ٹینکی کے پانی ضرورت کے وقت پلاسٹک کے ٹینکی میں استعمال کی جائے۔

پھر اس سطح زمین سے دو فٹ کے اونچائی پر رکھی گئی ٹینکی سے چھوٹے پائپ کے ذریعے نزدیک لگائی گئے سبزیوں اور پودوں کو پہنچائی گئی تھی اور پائپ میں مناسب فاصلے پر پانی چھوڑنے کے لیے نوزل لگائی تھے جو کہ ایک نوزل فی گھنٹہ کے حساب سے تقریباً چار لیٹر پانی چھوڑتے ہیں۔

Crops

Crops

اس حساب سے زمیندار اپنے ضرورت کے مظابق پانی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ کم بارش کے باوجود بھی اس طریقے سے ایک بارش کا پانی دو تین ماہ استعمال کرسکتے ہیں اور اس طریقے سے ایک زمیندار واک ان ٹنل میں اپنے لیے سبزیاں اُگا سکتے ہیں اور یا لگائے گئے پھلدار پودوں کو پانی دے سکتے ہیں تھیوری اور تصویری طریقوں کے بعد زمینداروں کو ادارے میں لگائے گئے بارش سے ڈرپ ایرگشن کے ذریعے سبزیاں اور پھلدار پودوں کو پانی دینے کا طریقہ پریکٹیکل بتایا گیا۔

جس کو زمینداروں نے علاقے کے اعتبار سے بہت پسند کیا اگراس طریقے کو علاقے کے زمینداروں سے ہٹ کر سرکاری سطح پرتوجہ دی گئے تو بڑے دیرپاء فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ ایجنسی میں موجود سرکاری عمارات کے بارش کے پانی ضائع ہونے سے بچ جائے گے اور محکمے کو فائدہ حاصل ہو گا۔

ہر محکمے میں لگائے گئے پودوں کے پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا بارش کے ذریعے ڈرپ ایرگشن کے لیے ہیڈکواٹر غلنئی کے دفاتر سے علاوہ گورنمنٹ کالجز کے عمارات بھی انتہائی موزوں ہے ان کو بھی اس طریقے پر غور کرنا چاہیے۔ بارش کے ذریعے ڈرپ ایرگشن کے طریقے پر بہت کم لاگت آتی ہے۔

Shakeel Crdo

Shakeel Crdo

تحریر : شکیل مومند