برسات کی وجہ سے مسائل پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ قرة العین میمن

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کی حدود میں صحت مند ماحول کا قیام کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے بعد پیدا ہونے والے علاقائی مسائل پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض میں کسی بھی قسم کا تعطل نہ آنے دیا جائے متوقع برسات کے حوالے سے جاری رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے افسران و عملہ عوامی خدمات پوری ذمہ داری کیساتھ انجام دیں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بارش کے بعد علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورے کے موقع پر افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام محکموں کے سربراہا کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر درپیش عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

اس ھوالے سے محکمانہ کار کردگی کو فعال بنا یا جائے دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں قائم برساتی نالوں کا معائنہ کیا اور مزید متوقع بارش کے پیش نظر زونز کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا ئی جائے۔نالوں اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے قیام کی روک تھام کے لئے اقدامات اور ایسے تمام تر تجاوزات کا فی الفور اور بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے۔

Quratulain Memon News

Quratulain Memon News