رائیونڈ مارچ، پی ٹی آئی کا کڑا امتحان

Imran Khan

Imran Khan

تحریر : مہر بشارت صدیقی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر رائیونڈ مارچ کے دوران کسی بھی کارکن کو پکڑا گیا تو تحریک انصاف تھانوں کے باہر احتجاج کریگی اور وہ خود تھانوں کے باہر جائیں گے۔پاناما لیکس پر تمام جماعتیں متفق ہیں تاہم ناراضگیوں کے بارے میں نہیں جانتا کیونکہ میں سب کو رائیونڈ مارچ کی دعوت دینے جا رہا ہوں کوئی رشتہ لینے نہیں۔ حکومت رائیونڈ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے کیونکہ اگر روکا گیا تو ردعمل آئے گا جس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔”حکومت پاناما لیکس کا ایشو دبانا چاہتی ہے لیکس اگر یہ ایشو دب گیا تو ملک میںکرپشن اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا”۔اگر حکومت نے کوئی مذاحمت کی تو جس طرح تیس اکتوبر ہوا تھا بلکل ویسے ہی 30ستمبر ہونے والا ہے اور ایسا احتجاج ہو گا کہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔ نواز شریف پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں تاہم انہیں اربوں کی چوری پر کیوں نہیں پکڑاجا رہا َ؟قرضوں کی وجہ سے قوم کا کوئی مستقل نہیں۔ سب سے پوچھتا ہوں کہ 30ستمبر کو کیوں نہیں نکلیں گے؟۔

پاناما لیکس عمران خان کا نہیں قوم کا ایشو ہے اگر پاناما لیکس دفن ہو گیا تو کرپشن کا ایشو دفن ہو جائے گا۔ پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنس رہا ہے،نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں اور کسان سب سے زیادہ پسا ہوا ہے۔ پاکستان کے انصاف کے ادارے کیوں انصاف نہیں دے رہے؟ جب انصاف نہیں ملتا تو جمہوری ممالک میں لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر آتے ہیں۔ احتجاج ہمار جمہوری حق ہے۔”کوئی شک نہیں کہ نوازشریف اربوں روپیہ چوری کر کے باہر لیکر گیا،ا ربوںکی چوری ہے مگر کوئی ادارہ کچھ نہیں کر رہا اور ارگر ہم احتجاج نہیں کرتے تواس ملک اور قوم کا کوئی مستقبل نہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 30مارچ کو رائیونڈ جانے کے لئے بضد ہیں۔کتنا چھا ہوتا کہ وہ رائیونڈ کسی کے گھرکے سامنے دھرنا دینے کی بجائے تبلیغی مرکز جاتے یا اگر انہوں نے رائیونڈ جانا ہی ہے تو وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔

رکن قومی اسمبلی ہیں ۔وزیراعظم سے انکی رہائشگاہ پر جا کر ان سے ملاقات کریں اور اپنا مدعا رکھیں۔لیکن یہ سڑکوں پر ڈرامہ بازی کب تک چلتی رہے گی؟ان دھرنوں و جلسوں کا نتیجہ کیا نکلا؟زیرو۔ماضی میں بھی تو ایک طویل المدتی دھرنااسلام آباد میں دیا گیا تھا۔طاہر القادری بھی دھرنا دینے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔اسلام آباد دھرنے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھائی اور کزن کہنے والے قادری انکا ساتھ چھوڑ کر بیرون ملک جا چکے ہیں۔عمران خان چوہدری شجاعت سے ملے تو انکا بھی یہ کہنا تھا کہ کسی کے گھر کے سامنے ہم دھرنا نہیں دے سکتے ۔البتہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد جو دعویٰ کرتے تھے کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی۔عید قربان تو گزر گئی اور اس عید پر شیخ صاحب نے اونٹ اور بکروں کی قربانی دی لیکن وہ بھی نماز عید کے پڑھنے کے بعد،پہلے قربانی نہیں ہوتی۔

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

شیخ رشید نے رائیونڈ جلسے یا دھرنے میں شرکت کی عمران خان کو یقین دہانی کروائی ہے اور کہا کہ حکومتی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا کر مارچ میں شرکت کروں گا۔رائیونڈ مارچ،جلسے،دھرنے کے لئے تحریک انصاف کی تیاریاں عروج پر ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی جانب سے وزیراعظم کی رہائشگاہ کے دفاع کے لئے ڈنڈہ فورس کی اطلاعات ہیں تو انصافی بھی تیار ہیں۔گزشتہ دنوںتحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف جاتی عمرہ سے 5 کلو میٹر دور اڈا پلاٹ میں جلسہ کرے گی۔ ریلیاں نہیں نکالیں جائیں گی۔ عمران خان اور شرکاء براہ راست جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ رائے ونڈ جلسے کی تیاری کا ٹاسک علیم خان کو دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے خبر دار کیا ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں اگر کسی قسم کی بھی رکاوٹ ڈالی تو حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

رائے ونڈ مارچ میں جو بھی رکاوٹ ڈالی جائے گی اس کا نقصان ہمیں نہیں بلکہ حکومت کو ہوگا۔ رائیونڈ مارچ میں شرکت کرنے والی خواتین کی سیکیورٹی کے لئے پی ٹی آئی انتظامیہ نے تمام انتظامات کر لئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ میں مختلف شہروں سے آنے والی خواتین کے قیام اور سیکیورٹی کا انتظام مکمل کرلیا گیاہے۔خواتین کو فارم ہاوس میں ٹھہرایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اڈا پلاٹ کے قریب دو فارم ہاوس بک کروا لئے گئے ہیں۔دھرنے میں خواتین کے لئے علیحدہ پنڈال سجایا جائے گا۔ تما م خواتین کو سٹیج کے بائیں جانب رکھا جائے گا اور خواتین کے انکلو ڑر کی تمام تر زمہ داریاں یوتھ ونگ کے سپرد ہوں گی۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو رائے ونڈ مارچ میں مکمل سکیورٹی اور کھلا راستہ دیں گے۔

پی ٹی آئی میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے رائے ونڈ مارچ کے بارے تمام منفی خبریں خود پھیلا رہی ہے۔ رائے ونڈ مارچ کے روٹ پر کوئی لیگی یا ڈنڈا بردار فورس نہیں ہو گی اور پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے قافلوں کو حفاظت کے ساتھ لاہور آنے دیا جائے گا۔ عمران خان نے رائے ونڈ مارچ میں دو لاکھ افراد لانے کا اعلان کیا ہے اگر اتنے افراد نہ آئے تو عمران خان قوم کو معاف کر دیں اور رائے ونڈ مارچ کے فلاپ شو کے بعد قوم کی جان بھی چھوڑ دیں۔

PTI

PTI

تحریک انصاف نے حکومت کی طرف سے ممکنہ طور پر رائیونڈ مارچ میں رکاوٹ ڈالنے کی صورت میں اپناپلان بی تیار کرتے ہوئے لاہور شہر کو بند کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور اس سلسلے میں کراچی سے تعلق ترکھنے والے فیصل واوڈا کو لاک ڈان سپیشلسٹ قرار دے کر200کارکنوں کی ٹیم سمیت 27 ستمبر سے 30 ستمبر تک لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ایک جانب رائے ونڈ مارچ کی تیاری کی جا رہی ہے تو دوسری طر ف رائے ونڈ مارچ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کی صورت میں پلان بی بھی تیار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر حکومت کی جانب سے رائے ونڈ مار چ میں گرفتاریاں کی جاتی ہیں یا راستوں کو بند کیا جاتا ہے تو لاہور شہر کو بند کرانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔اس ضمن میں پارٹی رہنما فیصل واوڈا کو ذمہ داری دیدی گئی ہے۔ متبادل حکمت عملی پر عمل درآمد کیلئے 200 کارکنوں کی ٹیم فیصل واوڈا کو دی جا رہی ہے۔ فیصل واوڈا اپنی ٹیم سمیت کراچی سے 27 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے۔ رائے ونڈ مارچ میں حکمران جماعت کی مزاحمت پر فوری پلان بی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ کا کہناہے کہ پاکستان میں احتجاج کی قدر نہیں، ترقی یافتہ ممالک میں احتجاج کا اثر ہوتا ہے۔

پاناما لیکس کرپشن کی کھلی کتاب ہے جسے ہر شخص نظر انداز کر رہا ہے،عمران خان کے دھرنے سے کچھ نہیں ہوگا وہ میدان میں بیٹھیں رہیں گے اورنواز شریف ہیلی کاپٹر سے اترتے رہیں گے۔ تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ سے متعلق چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر مسلم لیگ ن سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔خط پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے لکھا جس میں کہا گیا کہ رائیونڈ مارچ پر پٹرول پمپس کھلے رکھ کر پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔فرخ حبیب نے الزام لگا یا کہ ٹرانسپورٹ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ جانثار نواز فورس کے نام سے عسکری ونگ بنانے کی بھی اطلاعات ہیں۔تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا ڈبل ہونا۔

برآمدات کی گرتی ہوئی شرح اور عالمی ادائیگیوں کے عدم توازن کا بھانڈہ پھوڑ کر سٹیٹ بینک کی رپورٹ نے ایک مرتبہ پھر موجودہ حکومت کی اصل کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اپنی شان میں نقارے بجانے والے اور سرکاری خزانے سے اشتہارات کی مہم چلانے والوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی ہے جنہوں نے گذشتہ ساڑھے 3برسوں میں مسائل کے حل کی بجائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے حکومتی دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں اور ثابت ہو گیا ہے کہ کرپشن روکے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور عوام 30ستمبر کو حکمرانوں کے احتساب کیلئے بڑی تعداد میں رائیونڈ کا رخ کریں گے۔

Mehr Bashart Siddiqi

Mehr Bashart Siddiqi

تحریر : مہر بشارت صدیقی