رائیونڈ : حساس ادارے اور پولیس کا سرچ آپریشن، 35 افراد گرفتار

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق 25 جون کو ڈیرہ اسماعیل خان سے دہشت گردوں کا گائیڈ شکیل نامی شخص لاہور میں داخل ہو چکا ہے اور وہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں رہائش پذیر ہے۔

شکیل لاہور میں 13 سالہ خود کش بمبار سمیت کئی مشتبہ افراد کو لے کر آیا تھا۔ جو دہشت گردی کی کارروائی کر سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں حساس ادارے نے پولیس کے ساتھ مل کر رائیونڈ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس نے بھوبتیاں اور رائیونڈ کے مکینوں کو غیر ضروری طور پر سحری تک گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق 35 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جن میں 14 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

زیرحراست افراد میں پانچ جنوبی پنجاب اور پانچ کا تعلق کراچی جبکہ گیارہ کا فاٹا سے بتایا گیا ہے۔