راج کپور کو مداحوں سے بچھڑے اٹھائیس سال ہو گئے

Raj Kapoor

Raj Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے شومین راج کپور کو مداحوں سے بچھڑے اٹھائیس سال ہو گئے۔ راج کپور اپنے ہر کردار میں ڈوب جاتے تھے، ان کی حقیقت سے قریب ترین اداکاری فلم بینوں کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑتی۔

دلکش موسیقی سے سجی راج کپور کی فلم آوارہ کا سحر آج بھی روز اول کی طرح شائقین کے دلوں پر چھایا ہے۔ میرا نام جوکر، شری چار سو بیس، چوری چوری، بوٹ پالش، اناڑی، راج کپور ہر کردار میں منفرد نظر آئے۔

“آوارہ” راج کپور اور نرگس دت کی ایسی فلم ہے جسے بالی ووڈ فلموں کی 100سالہ تاریخ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ راج کپور کی جوڑی اداکارہ نرگس کے ساتھ فلمی دنیا میں خوب جمی۔

فنی خدمات کے بدلے راج کپور کو تین نیشنل، گیارہ فلم فئیر اور لائف ٹائم اچیومنٹ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ بھارتی فلمیں رہتی دنیا تک راج کپور کی احسان مند رہیں گی۔ آج ان فلموں کو جو مقام حاصل ہواہے اس میں راج کپور کا بہت بڑا کردار ہے۔ وہ ہندی فلموں کی آبرو سمجھے جاتے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ راج کپورکی فلموں کو ان کی موت کے کئی برس بعد بھی آج تک اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔ چار دہائیوں تک فلم کے افق پر چمکنے والا یہ ستارہ دو جون انیس سو اٹھاسی کو چاہنے والوں سے دور جا چھپا۔