راجہ اشفاق صاحب صدر مسلم لیگ ن فرانس کو پی ایم ایل ن کی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ راجہ شفیق احمد

Raja Shafiq Ahmed

Raja Shafiq Ahmed

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) چیئرمین اوور سیز پاکستان مسلم لیگ ن اور میڈیا ایڈوائزر اوور سیز پی ایم ایل ن آزاد کشمیر راجہ شفیق احمد نے کہا ہے کہ راجہ اشفاق صاحب صدر مسلم لیگ ن فرانس کو پی ایم ایل ن کی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ہم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔کوئی کسی غلط فہمی میں نا رہے کہ راجہ اشفاق کے خلاف کوئی پروپیگنڈہ کرے گا۔یہ جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیشہ انہوں نے جماعت کے لیئے کام کیا ہے۔

راجہ اشفاق صاحب کی جماعت کے لیئے اور اپنے حلقہ کے لیئے محنت کوئی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔فرانس کے اندر پی ایم ایل ن کو ناقابل تسخیر قوت بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ راجہ اشفاق صاحب کے خلاف کوئی پروپیگنڈہ کرے گا یا ان کے خلاف کوئی ایسی ویسی بات کرے گا تو ہم چپ نہیں رہیں گے۔

راجہ اشفاق ہمارے بھائی ہیں۔راجہ اشفاق کے لیئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ہم ان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔