راجہ اشفاق سرور کا ٹیکسلا سرائے کالا چوک میں رمضان سستے بازار کا دورہ

Raja Ashfaq Visit Ramzan Bazar

Raja Ashfaq Visit Ramzan Bazar

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کا ٹیکسلا سرائے کالا چوک میں رمضان سستے بازار کا دورہ ، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے انھیں سستے بازار میں لگائے سٹال اور دیگرا مور پر مفصل بریفنگ دی۔

سستے رمضان بازار میں دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر پنجاب راجہ اشفاق سرور کا کہنا تھا کہ انتظامیہ لوگوں کو ماہ رمضا ن میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے صرفگ سستے بازاروں پر ہی اکتفا نہیں کر رہی بلکہ لوکل مارکیٹوں میں پرائس کنٹرولچیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر باننے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی کے مرتکب تاجروں کے ساتھ کسی قسم کی ر عائت نہیں بخشی جائے گی،ایک سوال کے جواب میں انکا کہان تھا کہ ٹیکسلا میں لیبر کالونی کے قیام میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ کچھ لوگ وکرز ویلفیئر بوڑڈ کے خلاف سپریم کورٹ میں چلے گئے تھے۔

اب چونکہ یہ معاملہ کلیر ہوچکا ہے لیبر کالونی پر جلد کام کا آغا ز ہوگا اور مزوروں کو جلد خوشخبری ملے گی،موجودہ حکومت نے امسال بجٹ میںمزدور کی تنخواہ چودہ ہزار کی جبکہ اگلے سال جو کہ الیکشن کا سال ہوگا پر مزدور کی تنخواہ پندرہ ہزار کردی جائے گی ، جو اس حکومت کا مزدوروں سے ایک وعدہ تھا۔

اس موقع پر ٹی ایم او ٹیکسلاقمر زیشان انتظامی افسران ڈی ایس پی ٹیکسلا ساجد گوندل ، ایس ایچ او ٹیکسلا غلام اصغر اچانڈیو، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر سرادر ممتاز پسوال ، و دیگر موجود تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038