راجہ بشارت جذبی پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل

Raja Basharat

Raja Basharat

میلان (شیخ بابرسے) میں پاکستان پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گیا ہوں لیکن ایک بات یاد رکھنا میرا تعلق پی پی پی سے تھا لیکن دوستی سب سے تھی وہ پارٹی کے علاوہ اور دوستی تھی جس کا تعلق دوسری جماعتوں سے تھا لیکن میں نے دوستی کو موقدم رکھا اور میں نے دوستی کا تعلق سب سے رکھا اور آئندہ بھی رکھو گا میں نے پارٹی چھوڑی ہے دوستی نہیں۔

آج بھی ان سب دوستوں کا احترام میرے دل میں ہے اور ہمیشہ رہے گا گزشتہ روز شیخ بابر سے فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر راجہ بشارت جذبی نے کہا جب بھی دوستوں کو میری ضرورت پڑی ان کی چھوٹی سی کال پر حاضر ہو جاؤں گا۔

ادمیت سے بہرہ وار ہو اگر آدمی بخدا آدمی بڑی چیز ہے دوست کتنا ہی بے وفا ہو آدم رشتہ دوستی بڑی چیز ہے۔