راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔ چوہدری طارق فاروق

Chaudhry Tariq Farooq

Chaudhry Tariq Farooq

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے چوہدری نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔

چوہدری مجید خود کہتا ہے کہ اسے بھمبر کے لوگوں سے نفرت ہے ہمارے ساتھیوں پر کچہری میں گولیاں چلائی گئیں مجھے بھی نشانہ بنایا گیا لیکن اللہ نے جان بچا لی ہم نے اپنے کارکن کی شہادت کی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے اعلیٰ عدالتوں تک کیس لڑا اور جھوٹی ایف آئی آر ختم کروائی اگر ہم پیپلز پارٹی والوں کی طرح لاشوں کی سیاست کرتے تو بھمبر میں آگ لگ جاتی لیکن ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا اورعدالتوں سے اپنا حق حاصل کیا بھمبر میں تمام تعمیروترقی کا کریڈٹ آپ کے بھائی طارق فاروق کو جاتا ہے اس کے لئے سردار سکندرحیات کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ان منصوبوں کے لئے بھرپور تعاون کیا بھمبرمیں آٹھ پلوں کی تعمیر، جیل کی بلڈنگ کی منظوری، ہسپتال کی بلڈنگ،سیوریج سسٹم ، کمیونٹی ہال کا قیام، چلڈرن پارک، گرلز ڈگری کالج کی عمارت، پوسٹ گریجوئٹ کالج ، ڈسٹرکٹ کورٹس ، بھمبر بائی پاس روڈ ، سپورٹس سٹیڈیم سب منصوبے ہم نے دیئے ہیں ابھی پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں آ چکا ہے اللہ نے موقعہ دیا تو انشا اللہ اگلی حکومت میں بھمبر میں ٹیکنیکل کالج کا قیام عمل میں لائیں گے۔

زرعی یونیورسٹی، جبی گرڈ سٹیشن ، نالوں کے کٹائو سے زمینداروں کی قیمتی زمینوں سے بچائو کے لئے پختہ پشتوں کی تعمیر، منی ڈیمز کی تعمیر، ہسپتال میں کارڈیئک سنٹر کا قیام، بھمبر بائی پاس روڈ کو رنگ روڈ میں تبدیل کر کے جلیبی مرکز سیرلہ تک لے جانا، چڑیاولہ تا میرپو ر dual carriage کی تعمیر ، سپورٹس کے لئے جمنیزیم اور سوئمنگ پول کا قیام، ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل لائبریری کا قیام،بھمبر میں ٹیکنیکل کالج بنوائیں گے تا کہ خلیجی ممالک میں ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے لئے بھیج سکیں میری ترجیحات میں شامل ہیں ان میں سے بہت سارے منصوبے میاں نواز شریف پہلے ہی منظور کر چکے ہیںبھمبر کی ترقی اور لوگوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ اسمبلی میں آواز اٹھائی ہیجس کا ریکارڈ بہت جلد آپ کو پیش کروں گا۔

آپ جانتے ہیں بھمبر کی تعمیر وترقی کے دشمن کون ہیں کن لوگوں نے سردار عتیق خان، سردار یعقوب خان،راجہ فاروق حیدر خان اور چوہدری عبدالمجید کو بطور وزیر اعظم بھمبر کا دورہ نہیں کرنے دیا عمران خان جیسے لوگوں کو یہ بھی نہیں پرہ کہ غیر مسلم کی فاتحہ نہیں ہوتی ہے چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ میں نے کبھی قران یا سورہ یاسین پر کسی سے حلف نہیں لیا جھوٹے بہتان تراشنے والوں کو اللہ ہدایت دے میں نے یہ فعل کبھی نہیں کیا جن لوگوں کو مجھ سے محبت ہے وہی مجھے ووٹ بھی ڈالتے ہیں میاں نواز شریف کشمیر اور کشمیریوں کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ جاندار طریقہ سے پیش کیا ہے۔

میاں نواز شریف کی مہربانی سے یہ حکومت چلتی رہی ہے ورنہ مجید حکومت کے خلاف تو عدم اعتماد ہو گیا تھا اب یہ کس منہ سے میاں نواز شریف کے خلاف باتیں کرتے ہیں انہوں نے کہا لوگ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں اور اس کے لئے بھمبر کا پر امن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن یوتھ نے ماحول کوپر امن رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومت بنتے ہی تعمیروترقی کے رکے ہوئے کام دوبارہ شروع ہو جائیں گے تقریب سے چوہدری نصر اللہ، چوہدری شہزاد پرویز مشتاق،سٹی صدر یوتھ راجہ عبید الرحمن، کمانڈر مسعود اقبال راجہ، خالد جبران،خالد جاوید ہاشمی حافظ اظہرحسین دھریاو دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں بھمبر یوتھ کے نوجوانوں، وکلا، تاجر حضرات اور مسلم لیگ نون کے عہدیداران اور کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔