راجہ محمد اشفاق نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا

Raja Farooq Haider

Raja Farooq Haider

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر فرانس کے دو روزہ دورے پر پیرس پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد اشفاق نے اپنے ہی ریسٹورینٹ پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران کے علاؤہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر کے عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے راجہ محمد اشفاق اور دوسرے لیگی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم۔سینئرنائب صدر راجہ منظور حسین جنجوعہ۔نعیم چوہدری ۔کے علاؤہ لیگی عہدیداران اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔