راجہ پرویز اشرف سے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کو آرڈینیٹر اور سابق سینئر نائب صدر فرانس کامران یوسف گھمن کی ملاقات

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم اور اوور سیز کمیٹی کے چئیرمین جناب راجہ پرویز اشرف سے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کو آرڈینیٹر اور سابق سینئر نائب صدر فرانس کامران یوسف گھمن نے آج ملاقات کی اور ان سے یورپ کی تنظیم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور مختلف ممالک کے متحرک ورکرز کی گزارشات پیش کیں۔

راجہ صاحب نے کہا کہ یورپ کی تنظیم اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی میں آنے والے دنوں میں فرانس اور یورپ کا دورہ کروں گا اور دوستوں کی مشاورت سے تنظیم سازی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشورے سے مکمل کی جائے گی۔