راجہ ساجد محمود اور ٹیم کے دیگر افراد کی کاوشیں رنگ لے آئیں

Tameer Hayat Masjid

Tameer Hayat Masjid

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) تعمیر حیات کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی واہ کینٹ کے صدر راجہ ساجد محموداور ٹیم کے دیگر افراد کی کاوشیں رنگ لے آئیں، مرکزی جامع مسجد تعمیر حیات کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، امسال ماہ رمضان سے قبل مسجد مکمل کرنے کا تہیہ، تین کنال اراضی پر محیط جامع مسجد میں پندرہ سو سے زائد لوگ نماز ادا کرسکیں گے،تعمیراتی کام زور و شور سے جاری،مسجد کی تعمیر میں پنتالیس لاکھ سے زائد رقم خرچ ہوچکی ہے۔

سوسائٹی نے اپنے فنڈز سے پچیس لاکھ جبکہ باقی رقم مخیر حضرات نے عطیہ کے طور پر دی،نیک نیتی سے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس عظیم پروجیکٹ کا آغاز کیا،اور اس بڑے پروجیکٹ میں ٹیم کے تمام ممبران سرخرو ہوئے،سوسائٹی کے پچاسی فیصد ڈویلپمنٹ کے کام مکمل ہوچکے ، جلد تعمیر حیات سوسائٹی کا شمار جدید طرز کی سوسائٹیوں میں ہوگا،تمام ممبران کونسل نیک نیتی سے اپنے فرائض سرا انجام دے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار تعمیر حیات کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی واہ کینٹ کے صدر راجہ ساجد محمود نے منگل کے روز مرکزی جامع مسجد تعمیر حیات کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ نائب صدر طاہر علی چوہدری، کیشیر محمد جاوید، سیکرٹری محمد یاسین بھی موجود تھے نائب صدر طاہر علی چوہدری نے مسجد کی تعمیر کے سلسلے اب تک کی پیش رفت سے صدر کو آگاہ کیا،صدر سوسائٹی راجہ ساجد محمود کا کہنا تھا کہ ہم نے د رات محنت کر کے سوسائٹی کے زیر التوا کام جس میں سیوریج کی تنصیب ، واٹر سپلائی لائنوں کی تنصیب ، بجلی کے کنکشن سمیت سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ عنقریب سوئی گیس کی فراہمی کا مسلہ بھی حل ہوجائے گا جس سے اس سوسائٹی کا شمار بھی جدید طرز کی سوسائیٹیوں میں ہوگا ،انھوں نے اپیل کی کہ تمام الاٹیز اپنے مکانوں کی تعمیر میں دلچسبی لیتے ہوئے کام شروع کریں،ہماری کوشش ہے کہ الاٹیز کو تمام تر سہولیات میسر آئیں ،جب ہم نے ٹیک اوور کیا تو اس وقت سوسائٹی کے پاس صرف آٹھ لاکھ تھے اب سوسائٹی کے پاس کروڑوں روپے فنڈ میں موجود ہیں،سوسائٹی کے زیر التوا کاموں کو ترجیح بنیادوں پر حل کر نے کی سعی کی گئی،اور الحمد اللہ اس کام میں ہم سرخرو ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ تمام کام ہماری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ،اگلے مرحلہ میں سوسائٹی کی چار دیواری بنانے کا عمل بھی شروع ہو جائے گا جبکہ حکموت پنجاب کی ہدایات پر تمام الاٹیز کا ڈیٹا کمپوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا19-4-2016 موبائل نمبر0300-5128038