راجہ یاسر سرفراز 3 دن کے سیاسی دورے پر دوبئی اور ابوظہبی روانہ

Raja Yasir Sarfraz

Raja Yasir Sarfraz

چکوال : راجہ یاسر سرفراز 3 دن کے سیاسی دورے پر دوبئی اور ابو ظہبی روانہ ہو گئے۔ وہ وہاں پر پاکستان تحریکِ انصاف اوورسیز کی دعوت پر مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ NA-64 چکوال کے ورکروں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے دوبئی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ممبر شپ سیکرٹری اور سینئرنائب صدر شمالی پنجاب راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ 2013 ئ کے الیکشن میں اوور سیز پاکستانیوں نے اہم ترین رول ادا کیا تھا اور 2014 ئ کے بعد وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں کارکنوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی اچھی خاصی تنظیم وجود میں آ چکی ہے۔

راجہ یاسر سرفراز سعودی عرب میں گزشتہ 3 سالوں میں 3 میٹنگز کر چکے ہیں جبکہ ہانگ کانگ ، انگلینڈ اور قطر کی تنظیم سے بھی رابطے میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا چکوال کے ہر گائوں میں اثر موجود ہے۔