راجن پور کے نواحی شہرکوٹ مٹھن میں تعینات اے ایس آئی سیاسی آلہ کار بن گیا

Aamir Thaheem

Aamir Thaheem

راجن پور (اسپیشل رپورٹر) راجن پور کے نواحی شہرکوٹ مٹھن میں تعینات اے ایس آئی شبیر مستوئی سیاسی آلہ کار بن گیا،غریبوں کو پریشان کرنا معمول بنا لیا نئے تعینات ایس ایچ او جا ویدملک ،ڈی ایس پی صدر اور،ڈی پی او راجن پور نوٹس لیں۔

عوامی حلقے۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی غلام شبیر سیاسی ٹائوٹ نکلا ایس ایچ او کی پرمیشن کے بغیر ہی غیر متنازعہ گھر میں تعمیری کام رکوانے کے لئے دن دیہاڑے محنت کش پیر بخش درکھان کے گھر کا تقدس پامال کرتے ہوئے عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اور مستری مزدوروں پر بھی لاٹھی چارج کیا۔موضع کوٹلہ حسین وارڈ نمبر 9 کے امیدورا برائے جنرل کونسلر اے ڈی عامر تھہیم نے صحافیوں کو بتلایا کہ اے ایس آئی بغیر کسی عدالتی حکم کے محکمہ مال کے کام میں بِلا وجہ مداخلت کی ، اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

مستری مزدوروں پر لاٹھی چارج کیا ،جو کہ ناقابلِ برداشت عمل ہے اگر پولیس نے اپنا رویہ درست نا کیا تو پھر سینکڑوں کارکن سڑکوں پر نکل آئیں گے۔انہوںنے نئے تعینات ہونے والے ایچ او جاوید ملک ،ڈی ایس پی صدر اور ڈی پی او راجن پور سے مطالبہ کیا کہ سیاسی آلہ کاراے ایس آئی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،اس موقع پر یوتھ ونگ کے درجنوں کارکن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ گبول اسپیشل رپورٹر روزنامہ نیا دور راجن پور۔03336445814۔