راجن پور کی خبریں 28.02.2013

یوٹیلیٹی سٹور ز پر غریب خاندان مستفید ہورہے ہیں ،آج کے پر فتن دور میں جہاں دوکاندار اور ہول سیلر اشیاء خوردونوش میں من مانے اضافے سے لوگ پریشان ہیں
راجن پور(حنیف بلوچ سے) یوٹیلیٹی سٹور ز پر غریب خاندان مستفید ہورہے ہیں ،آج کے پر فتن دور میں جہاں دوکاندار اور ہول سیلر اشیاء خوردونوش میں من مانے اضافے سے لوگ پریشان ہیں وہاں انکے لئے یوٹیلیٹی سٹوروں پر معیاری اور کم قیمت میں اشیاء خوردونوش خرید کر اپنے گھریلواخراجات میں آسانی محسوس کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار یوٹیلیٹی سٹور کے انچارج فرید بخش خان نے صحافیوں کے وفد ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے چیئرمین اے ڈی عامر،وائس چیئرمین محمد حسین اور صدر حنیف بلوچ ،اسماعیل خان گوپانگ ،جام محمد علی میرانی سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ زونل مینجر ملتان اور ریجنل مینجر ڈی جی خا ن کی کاوشوں سے مٹھن کوٹ میں یوٹیلیٹی سٹور قائم کر کے یہاں کے غریب اور مزدور طبقہ کی بھلائی کے لئے اچھاکا م کیا انکی کاوشوں سے یہاں کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں کیونکہ پسماندہ شہر ہونے کے ناتے یہاں کے چھوٹے بڑے تاجر ،دوکاندار،اور ہول سیلراشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ لگا رکھے ہیں اور مہنگائی میں دوگنا اضافہ کر رکھا ہے اس موقع پر غریب اور مزدور پیشہ لوگوں کے لئے یوٹلیٹی اسٹور ہی وہ سہارا ہے جہاں معیار اور مقدار کیساتھ کم قیمت میں اشیاء خوردونوش مہیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی سہولت کے لئے یو ٹیلیٹی سٹور کو ایسی جگہ قائم کر رکھا ہے جہا ں سے با آسانی اور بغیر قطار کے لوگوں کو سامان مہیاکیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیہ فا ضل پو ر میں تعینات نا ئب قا صد عر صہ درا ز سے غیر حا ضر سیا سی میٹنگو ں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگا
راجن پور(حنیف بلوچ سے)بلدیہ فا ضل پو ر میں تعینات نا ئب قا صد عر صہ درا ز سے غیر حا ضر سیا سی میٹنگو ں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگا تفصیلا ت کے مطا بق بلدیہ فا ضل پو ر میں تعینا ت نا ئب قا صد ابرا ہیم کا فی عرصہ سے اپنی ڈیو ٹی کو خیر با د کہ کر
بڑے لو گو ں کے سا تھ آلیکشن مہم چلا نے کا سلسلہ شر وع کر رکھا ہے مز ید بتا یا گیا ہے کہ وہ ایک جما عت ایم کیو ایم کے ایک عہدے پر جر نل سیکٹر ی کے طو ر پر بھی کا م کر رہا ہے عو امی سیا سی حلقو ں نے ڈی سی او راجن پو ر اور دیگر احکا م با لا سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایسے نا اہل بلد یہ ملا زم کے خلا ف فو ری کا روائی کر کے نو کر ی سے فا رغ کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچو ں کی تا ریخ پیدا ئش کا اندراج بر وقت کر کے اچھے شہر ی ہو نے کا ثبو ت دیں
راجن پور(حنیف بلوچ سے) بچو ں کی تا ریخ پیدا ئش کا اندراج بر وقت کر کے اچھے شہر ی ہو نے کا ثبو ت دیں اور حکو مت نے غر یب عوام کیلے مفت تا ریخ پیدائش کا اندراج کی سہو لت دے ہے جس علاقائی عوام کو چا ئے کہ وہ حکو مت کے اس اقدام سے فا ئدہ اٹھا ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر یو نین کو نسل مٹھن کو ٹ سیکر ٹر ی شیخ محمد انو ر ،یو نین کو نسل ونگ کے سیکر ٹری نو ید اکرم اور یو نین کو نسل مر غا ئی کے سیکر ٹری ارشا د احمد نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت نے غر یب عو ام کی سہو لیت کے لیے ضلع بھر کی تما م یو نین کو نسلو ں میں بچو ں کی تا ریخ پیدا ئش اندراج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس سے قبل علا قہ کے غر یب لو گو ں کو تا ریخ پیدا ئش اندرا ج کرا نے کی فیس لی جا تی تھی مگر اب حکو مت نے غر یب عوام کی سہو لیت کے لیے مفت اندراج کرانے کے احکا ما ت جا ری کیے ہیں اور علا قہ کی غر یب عوام اس سہو لیت سے د ھڑا دھڑ فا ئدہ اٹھا رہی ہے اور اس تین ما ہ میں اکثر علا قہ کے لو گو ں اپنے بچو ں کی تا ریخ پیدا ئش اندراج کرا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رکان اسمبلی ضلع راجن پور کو پسماندگی کی دلدل سے نہ نکال سکے اجتمائی منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں صرف مخصوص افراد کو نوازا گیا
راجن پور(حنیف بلوچ سے) ارکان اسمبلی ضلع راجن پور کو پسماندگی کی دلدل سے نہ
نکال سکے اجتمائی منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں صرف مخصوص افراد کو نوازا گیا گلیاں نالیاں اور سولنگ آگے بنتی ہیں اور پیچھے اکھڑتی جا رہی ہیں کروڑوں روپے کمیشن مافیا کی نظر ہو گئے بے روز گاری میں اضافہ ترقیاتی منصوبوں کے نام اربوں روپے کی کرپشن اور نہ ہی کوئی میگا پروجیکٹ تعمیر کیا گیامسائل جو کے توں موجود عوامی نمائندوں نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا سیلاب کے دران حکومتی امداد کی بندر بانٹ اپنوں کو نوازنے اور متاثرین کو محروم رکھنے کی تمام تر ذمہ داری اراکین اسمبلی پر عائد ہوتی ہے سنگین کرپشن کے الزامات کے پیش نظر عوامی نمائندوں سے عوام کی بیزاری انقلاب کا پیش خیمہ ہے نوشئہ دیوار ہے کہ آئندہ الیکشن میں موجودہ ارکان اسمبلی کو عوام سیاست سے آئوٹ کر دے یہ بات ایم کیو ایم کے رہنما سردار دوست محمد مشوری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے متوسط طبقہ سے جنم لیا اس کی لیڈر شپ میں کوئی جاگیر دار وڈیرہ اور سردار شامل نہیں
مٹھن کوٹ راجن پور(حنیف بلوچ سے)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے متوسط طبقہ سے جنم لیا اس کی لیڈر شپ میں کوئی جاگیر دار وڈیرہ اور سردار شامل نہیں متحدہ قومی موومنٹ نے غریب اور متوسط طبقہ کی کے نعرے بازی نہیں کی بلکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے باصلاحیت نوجوانوں کو بلدیات قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں بھیجا اور اقتدار کے ایوان جو غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کے لیے شجر ممنوعہ سمجھے جاتے تھے۔