رجانہ روڈ پیرمحل پر کروڑوں روپے مالیت کی 116 دکانیں مسمار

Rajana Road Pir Mahal Shops Demolition

Rajana Road Pir Mahal Shops Demolition

پیرمحل (نامہ نگار) رجانہ روڈ پیرمحل پرکروڑ وں روپے مالیت کی 116 دکانیں مسماردکان مالکان کا بیوی بچوں کے ہمراہ روڈ بلاک کرکے احتجاج تین سوگھرانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی سٹال مالکان کا رجانہ ملتان روڈ کو ٹائر وں کو آگ لگاکر روڈ بلاک کرکے احتجاج اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا مظاہرین کو متبادل دینے کے لیے مظاہرین سے مذاکرات۔

تفصیل کے مطابق پیرمحل رجانہ مین روڈ کو دورویہ کارپٹ روڈ کی آڑ میں رجانہ روڈ پیرمحل پر کمرشل کروڑوں روپے مالیت کے 116 سٹا ل جوکہ عرصہ 43 سال سے موجود ہے جس کا باقاعدہ ماہانہ کرایہ اداکرتے رہے جس پر تین سوگھرانوں کا روزگار وابستہ ہے جس کو تحصیل انتظامیہ نے 24 گھنٹے کا نوٹس دے کر مسمار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی دکانوں کو زمین بوس کردیا سٹال مالکان نے پیرمحل رجانہ روڈ کو ٹائروں کو آگ لگاکر بندکرکے احتجاج شروع کرتے ہوئے متبادل جگہ کا مطالبہ کیا۔

جس پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ سید محمد نجیب نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے ضلعی افسران کی مشاورت سے متبادل جگہ فراہم کرنے کایقین دلایا جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے رات کے وقت پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پیرمحل اسرار احمد پھلوری اپنی دکانیں مسمار ہونے پر بطور احتجاج استعفیٰ دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور متبادل نہ ملنے پر اپنے بیوی بچوں سمیت وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے خودسوزی کا اعلان کیا۔